محکمہ تعلیم یونیسف میں مسلط شدہ ڈی پی ایم کی من مانی قبول نہیں، عوامی حلقے

پیر 8 اپریل 2024 19:18

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) قلات کے عوامی حلقوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم یونیسف میں مسلط شدہ ڈی پی ایم کی من مانی قبول نہیں، ادارے میں غیر مقامی شخص کو چارج دینا مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہے، یونیسف بلوچستان بھر میں شفافیت کے ساتھ محکمہ تعلیم میں کام کررہا ہے قلات میں غیر مقامی شخص کو چارج دینے سے کام تعطل کا شکار ہے، محکمہ تعلیم اور یونیسف کے اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لے کر مقامی نوجوان کی بطور ڈی پی ایم تعنیاتی کے لیے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر قلات کے عوام احتجاج کی راہ اپنائیں گے مزید برآں موصوف نے جب سے چارج سنبھالا ہے صرف ایک یا دو مرتبہ اپنے جائے تعیناتی پر آنے کی زحمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں