yان کے فیملی کے خلاف جھوٹے ایف آئی آر کاٹنے کی پر زور مذمت

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:15

ق*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) قلات اسکلکو کے معتبرین و سیاسی قبائلی عمائدین میر خضر حیات شاہوانی میر محمد نواز شاہوانی میر عبدالفتاح شاہوانی میر شیر جان شاہوانی ٹکری عبدالکریم شاہوانی غلام قادر شاہوانی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ شاہوانی قوم کے معتبرین ایڈوکیٹ سردار فتح محمد شاہوانی میر حبیب اللہ شاہوانی اور ان کے فیملی کے خلاف جھوٹے ایف آئی آر کاٹنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند نام نہاد اور چوروں کے زبان پر ہمارے معتبرین کے خلاف جھوٹا ایف آئی آر سمجھ سے بالاتر ہیں مستونگ کے انتظامیہ کو یہ سوچ سمجھ کر ایف آئی آر کرنا تھا یہ ایک سازش ہیں سازش کے تحت ہمارے معتبرین کو قبائلی جھگڑوں میں دھکیل رہے ہیں اس ایف آئی آر سے انکے یہ قبائلی تنازعہ اور زیادہ بڑھ جائے گا لہذا ہم وزیراعلی بلوچستان آہی جی بلوچستان اور مستونگ کے انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ایف آئی آر کو واپس کیا جائے تاکہ یہ قبائلی تنازعہ ختم ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں