oقلات فورسز اور ڈاکوئوںکے درمیان فائرنگ ایک شہری جاںبحق

اتوار 14 اپریل 2024 21:45

}قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) قلات کے علاقے مہلبی کے پہاڑی علاقے میں فورسز اور ڈاکوئوںکے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شہری جاںبحق جبکہ لیویز اور اے ٹی ایف کے تین جوان شدید زخمی ہوگئے 8سے تاحال فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے قلات لیویز کے مطابق گزشتہ رسز ایک نامعلوم اسم ڈاکو نے مقامی چروائے سے بکریوں کاریوڑ چوری کرکے پہاڑ میں چھپ گیا علاقہ نے ڈاکو پھیچاکرکے لیویز کو اطلاع دی جس کے بعد لیویز پولیس اور ایف سی کے بھاری نفری سمیت شہریوں موقع پر پہچ گئے ڈاکو پہاڑ پر مورچہ زن ہونے کے باعث فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری داود خان جانبحق ہوگیا جبکہ لیویز اہلکار ذولفقار سمیت اے ٹی ایف کے دو اہلکار بھی شدید زخمی ہوگے جنہیں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا دوسری جانب 8گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال مورچہ زن ہے

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں