ْپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں84ارب52کروڑ43لاکھ روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

ْپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں84ارب52کروڑ43لاکھ روپے سے زائدکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری جمعرات کوبھی اتارچڑھائوکے بعدشدیدمندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس42400 ،42300،42200،42100اور42000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں84ارب52کروڑ43لاکھ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.11فیصدکم جبکہ74.13فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42481پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس41753پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم مارکیٹ میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی41900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس485.76پوائنٹس کمی سی41960.80پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں84ارب52 کروڑ43لاکھ17ہزار664روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر86کھرب19 ارب79 کروڑ8لاکھ13ہزار944روپے ہوگئی ۔جمعرات کومجموعی طور پر14کروڑ21ہزار78ہزار380 شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت30لاکھ74ہزار280 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے جوبلی لائف انشورنس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت20.00روپے اضافے سی660.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت17.50روپے اضافے سی777.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت221.17روپے کمی سی7503.83روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت65.47روپے کمی سی1832.51روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کوڈسکون آکشم کی سرگرمیاں89لاکھ24ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت62پیسے اضافے سی22.97روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں88لاکھ54ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.69روپے کمی سی34.61روپے ہو گئی۔

جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس280.91پوائنٹس کمی سی20651.16پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس886.39پوائنٹس کمی سی71758.54پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس30.20پوائنٹس کمی سی30421.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں