بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی

جمعہ 17 اگست 2018 21:19

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستارہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1180ڈالرسے گھٹ کر1177ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت54550روپے سے گھٹ کر54350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت46768روپے سے گھٹ کر46596روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت730روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت625.85روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں