18ء کی ڈائو جونز پائیداری انڈیکس میں سگنیفائی صنعتی لیڈر قرار

بدھ 26 ستمبر 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سگنیفائی (یورو نیکسٹ:لائٹ)لائٹنگ کی صنعت میں صف اول کمپنی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے برقی آلات اور سامان کی درجہ بندی میں 2018 ء ڈائو جونز پائیداری انڈیکس(DJSI)میں صنعتی لیڈر کا درجہ حاصل کیا ہے۔کمپنی کا مجموعی اسکور100پوائنٹس میں سے 88رہا،جو ثابت کرتا ہے کہ کمپنی کی حکمت عملی اور مقصدیت میں پائیداری کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب سگنیفائی کو صنعتی لیڈر قرار دیا گیا ہے اور کمپنی کو خودمختار کمپنی ہوئے دوسرا سال ہے۔سگنیفائی کے سی ای او ایرک رونڈولٹ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری کاوشوں کو سراہا گیا اور ہماری مسلسل ترقی کا اعتراف کیا گیا۔ ہماری کامیابی پائیداری کی ضمانت ہے جو ہماری کمپنی کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ چند مہینوں میں ہم نے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات دیکھے ہیں جیسے جاپان اور بھارت میں سیلاب ، یورپ اور شمالی امریکہ میں گرمی کی شدت اور آسٹریلیا میں قحط ۔

یہ تمام عوامل اس بات کا عندیہ ہیں کہ ہمیں عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں پر جلد سے جلد اقدامات کی ضرورت ہے۔اسی لئے ہمارا بطور لیڈر قرار دیا جانا ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ ہم کرہ ارض کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں۔اپنے سالانہ جائزے میں، ڈی جے ایس آئی نے سگنیفائی کے پروگرام ’روشن زندگی -بہتر دنیا‘ کو تسلیم کیا ہے جس میں پائیدار آمدن اور پائیدار آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

اس پروگرام کے تحت سگنیفائی نے اپنے 2020ء تک کے کاربن اخراج کو ختم کرنے کے عزم کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے اور سال 2017ء میں کاربن فٹ پرنٹ کو 20فیصد تک کم کیا ہے۔ اسی بنیاد پر کمپنی نے ماحولیاتی رپورٹنگ ، آپریشنل ماحولیاتی صلاحیت اور جدت مینجمنٹ میں اعلیٰ ترین 100/100اسکور حاصل کیا۔16مئی 2018ء میں فلپس لائٹنگ کمپنی کا نیا نام سگنیفائی رکھا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں