پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 67ارب98کروڑ93لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

بدھ 8 اپریل 2020 22:14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 67ارب98کروڑ93لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد سے گرگیااور انڈیکس260.28پوائنٹس کی کمی سے 30971.27پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ57.95 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 67ارب98کروڑ93لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.76فیصدزائد رہا ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو،ْ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس30776.05پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیابعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس260.28پوائنٹس کی کمی سی30971.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی147.88پوائنٹس کی کمی سی13717.92پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس254.39پوائنٹس کی کمی سی 22192.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 67ارب98کروڑ93لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر59کھرب 29ارب 37کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے بدھ کو کاروباری حجم 18کروڑ10لاکھ شیئرز رہا جومنگل کے مقابلے میں82لاکھ30ہزار شیئرززائد ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت45روپے کے اضافے سی1535روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت36.05روپے اضافے سی516.78روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سی رفحان میظ کے حصص قیمت 310.91روپے کمی سی6389.19روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت131.17روپے کمی سی1617.82روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سی یونٹی فوڈز، ہیسکول پٹرو ل،پاک الیکٹران ، میپل لیف،پایونیئر سیمنٹ،فوجی فوڈز،ڈی جی خان سیمنٹ ، فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹر ک اور بینک آف پنجاب کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں