شیل پاکستان لمیٹڈ کا سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) شیل پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان مورخہ 21اکتوبر، 2021ء کو کیا گیا۔اعلان کے مطابق کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی کے دوران 296ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، 1,812ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔

سنہ 2021ء کے 9 ماہ کے عرصے نے ، گزشتہ برس کے سخت حالات کے مقابلے میں نمایاں بحالی دیکھی۔ حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ بہتر کاروباری کارکردگی تھی جس میں متفرق ایندھن اور لیوبریکنٹس، زرمبادلہ کا موثر استعمال اور ملازمین اور کسٹمرز کے لیے تحفظ جیسی حکمت عملی پرمبنی ترجیحات پر توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں ، موبلٹی کی جانب سے شیل ریچارج کامیابی سے متعارف کرایا گیا، جو کراچی میں واقع الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن ہے اور اسے کے الیکٹرک لمٹیڈ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔

اس چارجنگ اسٹیشن کا مقصدانرجی ٹرانزیشن میں قائدانہ کردار ادا کرنا اور پاکستان میں اپنی نوعیت کے بہترین صلاحیتوں کا حامل منصوبہ پیش کرنا ہے۔لیوبریکنٹس کا کاروبار بھی ڈیزل انجن آئل کے شعبے میں پروڈکٹ کی پیشکش کے ذریعے وسعت حاصل کر رہا ہے جس سے کمپنی کومزید ترقی حاصل ہو گی۔HANDS (ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیویلپمنٹ سوسائٹی) کے تعاون سے کمپنی نے ، کراچی ،لاہور، اور ملتان میں، 15موبائل ویکسی نیشن یونٹس کے ذریعے کووڈ19-کی ویکسی نیشن کی مہم چلائی جس کا مقصد حکومت پاکستان کی کوششوں میں حصہ لینا اور کمیونٹی کی صحت کا تحفظ تھا۔اس مہم کے ذریعے 12,500 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس میں فیول اسٹیشنز اور ٹرمینلز کے اطراف میں آباد کمیونٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں