پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی

کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا ، انڈیکس 41700پوائنٹس سے کم ہو کر 41200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 53ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،53.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

بدھ 29 جون 2022 20:38

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41700پوائنٹس سے کم ہو کر 41200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 53ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور53.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغا مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41814پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں467.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41765.62پوائنٹس سے گھٹ کر41297.73پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 237.21پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15933.83پوائنٹس سے کم ہو کر15696.62پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28661.07پوائنٹس سے کم ہو کر 28441.34پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 53ارب47کروڑ53لاکھ34ہزار471روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب 75ارب67کروڑ96لاکھ66ہزار624روپے سے کم ہو کر69کھرب22ارب 20کروڑ43لاکھ32ہزار153روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 14کروڑ21لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 7ارب روپے مالیت کے 25کروڑ71لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر316کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی124کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،168میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ43لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ16لاکھ ،حیسکول پیٹرول 75لاکھ63ہزار ،سینر جیکو پاک 57لاکھ19ہزار اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 43لاکھ59ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 47.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2247.99روپے ہو گئی اسی طرح69.33روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت993.83روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو میں190.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5800.00روپے ہو گئی اسی طرح49.90روپے کی کمی سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 690.10روپے پر آ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں