q کوئٹہ میں سوئی سدرن گیسں پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری

جمعہ 20 اکتوبر 2023 06:30

Iکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2023ء) حکومت بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے سوئی سدرن گیسں کے لیے ایک مخصوص پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ اس پولیس اسٹیشن سے متعلق تمام اخراجات جن میں تنخواہ،پنشن، آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سے تمام مالی معاملات سوئی سدرن گیسں کمپنی برداشت کرے گی۔

کوئٹہ شہر میں قائم ہونے والیسوئی سدرن کے تھانے کی پولیس فورس گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون، ایف آئی آر درج کرنے اور شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں کمپنی کی کاؤنٹر گیس چوری آپریشنز ٹیموں اور سوئی سدرن کے دیگر محکموں کی مدد کرے گی۔گیس چوری اور ریکوری کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کے طور پر کام کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور اس کی فورس بلوچستان میں (یو ایف جی) یا لائن لاسز کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن کے ایم ڈی عمران منیار اور اے ڈی ایم ڈی آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی جلد ہی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔2015 ء سے کراچی میں کام کرنے والا سوئی سدرن کے لئے مختص اسی طرح کا ایک پولیس اسٹیشن گزشتہ برسوں کے دوران، گیس چوری کو روکنے، ریکوری میں اضافے اور کراچی میں یو ایف جی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں