جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
تعلیم وتحقیق پر صرف ہونے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اور تعلیم سے بہرہ مند اقوام دنیا پر راج کررہی ہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی
جمعہ 29 مارچ 2024 17:07
(جاری ہے)
اسی طرح کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے 03 طلبہ جن میں 02 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی شامل ہیں کواسکالرشپ کے چیک تفویض کئے گئے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، اسکالرشپ سے صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ ان میں تدریس وتحقیق کا جذبہ مزید پروان چڑھتاہے۔بدقسمتی سے تعلیم پاکستانی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں،تعلیم وتحقیق پر صرف ہونے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اور جن اقوام نے تعلیم وتحقیق پر سرمایہ کاری کی ہے آج دنیا ان کی طرف دیکھتی ہے اور تعلیم سے بہرہ مند اقوام دنیا پر راج کررہی ہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ کردارکی تعمیر کے بغیر تعلیم بے مقصد ہے،بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جھوٹ بولناعام اوردھوکہ دہی کو آرٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جولمحہ فکریہ ہے۔ہمیں دنیا کا احتساب کرنے کی فکر کے بجائے اپنے آپ سے آغاز کرناچاہیئے۔سندھ ایچ ای سی کی جانب سے طلبہ کی مالی معاونت اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اسکالرشپ کی فراہمی لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔قبل ازیں انچارج اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان نے اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار اور اس سلسلے میں ہونے والی جانچ پڑتال اوردیگر تفصیلات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ الجامعہ کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کی بناء پر مذکورہ اسکالر شپ کا بروقت اجراء ممکن ہوسکاہے۔تقریب میں اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر فیاض وید ،رئیس کلیہ علوم پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر نوشین رضا ،مختلف شعبہ جات کے صدوراور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
غیر ملکی باشندوں پر حملے میں استعمال موٹر سائیکل شوروم سے قسطوں پر حاصل کئے جانے کا انکشاف
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا