جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
جمعہ 29 مارچ 2024 19:49
(جاری ہے)
اسی طرح کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے 03 طلبہ جن میں 02 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی شامل ہیں کواسکالرشپ کے چیک تفویض کئے گئے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، اسکالرشپ سے صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ ان میں تدریس وتحقیق کا جذبہ مزید پروان چڑھتاہے۔بدقسمتی سے تعلیم پاکستانی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں،تعلیم وتحقیق پر صرف ہونے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اور جن اقوام نے تعلیم وتحقیق پر سرمایہ کاری کی ہے آج دنیا ان کی طرف دیکھتی ہے اور تعلیم سے بہرہ مند اقوام دنیا پر راج کررہی ہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ کردارکی تعمیر کے بغیر تعلیم بے مقصد ہے،بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جھوٹ بولناعام اوردھوکہ دہی کو آرٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جولمحہ فکریہ ہے۔ہمیں دنیا کا احتساب کرنے کی فکر کے بجائے اپنے آپ سے آغاز کرناچاہیئے۔سندھ ایچ ای سی کی جانب سے طلبہ کی مالی معاونت اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اسکالرشپ کی فراہمی لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔قبل ازیں انچارج اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان نے اسکالرشپ کے حصول کے طریقہ کار اور اس سلسلے میں ہونے والی جانچ پڑتال اوردیگر تفصیلات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ الجامعہ کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کی بناء پر مذکورہ اسکالر شپ کا بروقت اجراء ممکن ہوسکاہے۔تقریب میں اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر فیاض وید ،رئیس کلیہ علوم پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر نوشین رضا ،مختلف شعبہ جات کے صدوراور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں اٴْدھار نہ دینے پر 60 سالہ دٴْکان دار قتل
پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے ممنوعہ اسمگل اشیاء اور منشیات کے جلانے کی تقریب کا اہتمام
سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پرآویزاں
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سے صاحبزادہ سلطان محمد علی اور یوسف بشیر قریشی کی ملاقات
اعلیٰ سرکاری حکام کا خواتین کاادارہ گوشہ خاتون جنت کا دورہ
جماعت اسلامی کا اووربلنگ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
تھرکول بلاک منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل سے 1320میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی، سید ناصر حسین ..
پاکستان انٹیریرز فرنیچر ایکسپوکا 88واں ایڈیشن ایکسپوسینٹرمیں مئیرکراچی کی خصوصی شرکت
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی، ناصر شاہ ..
توانائی بحران کی موجودگی میں معاشی بحالی ناممکن ہے
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے