جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
بدھ 17 اپریل 2024 21:05
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرآف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اورسندھ ایچ ای سی، اسٹوڈنٹس ایڈوائزرآفس جامعہ کراچی وآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن،کلیہ قانون جامعہ کراچی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’دختران پاکستان:صنفی مساوات کا فروغ،معاشی طور پر بااختیاربنانااور امن کی تعمیر وادراک کا انتظام‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔تعلیم پرخرچ کی جانے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے،ہمارے مستقبل کا انحصار اس نظامِ تعلیم پر ہوگا جو ہم وضع کریں گے کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔بانی پاکستان نے تعلیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ قراردیالیکن بدقسمتی سے تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت تیزی سے کام ہورہاہے لیکن ابھی اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کو اپنے مستقبل کے فیصلے خودکرنے کی آزادی ہونی چاہیئے۔عورت معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی یافتہ، تہذیب یافتہ نہیں ہو سکتا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم ڈاکٹر اسمائ ابراہیم نے کہا کہ دنیا میں آنے کا مقصد محض زندگی گزارنا نہیں بلکہ ایساکچھ کرنا ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی آپ کو یادرکھاجائے،انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آنے والی مشکلات سے بھاگنے کے بجائے اس سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرآپ نے اپنے مقصدکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیاتوکوئی بھی رکاؤٹ آپ کو اپنے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتی۔رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی،ایک پڑھی لکھی ماں ایک پڑھالکھا خاندان بناسکتی ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کی صحت سے متعلق بیماریوں پر بات کرنے کو معیوب سمجھاجاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین نے کہا کہ اسلام نے عور ت کو وہ عظیم مقام دیاجو آج تک کوئی اور نہیں دے سکا، مرد کی تعلیم صرف ایک فرد واحد کی تعلیم ہے مگر عورت کو تعلیم دینا حقیقت میں پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابرہے۔ ہمارے ملک میں خواتین تعلیمی میدان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں جو لائق تحسین ہے۔خواتین کو بااختیار بناکر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں،آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہے جس کی بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔مشیرامورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد کی بدولت خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔صنفی مساوات ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ناگزیرہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ئ*جس معاشرے میں محنت کشوں کا استحصال ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا، کامران خان ٹیسوری
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق علی تالپور نے ملیرمیں واقع اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ
3 سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اور لاڑکانہ ..
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کا جوائنٹ چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے بلوچستان سے کراچی کے داخلی ..
پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،بلاول بھٹو زرداری کا یوم مئی پر پیغام
سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ نمائندگی کیلئے انتخابات، صالحہ رحمان اور شاہ علی القدر کامیاب
اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل، ایس آئی یو نے پہلا کیس حل کر لیا
کراچی ، گیس چوری میں ملوث معروف گلاب ہوٹل کا مالک گرفتار
محکمہ بلدیات اور کے ایم سی میں اختیارات کی جنگ
فیصل واوڈا کی جسٹس بابر ستار، سابق چیف جسٹس کے خط و کتابت کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا
سندھ حکومت کا متعدد شخصیات سے پولیس پروٹوکول واپس لینے کا فیصلہ
کراچی انتظامیہ کے افسران کی گجر نالے میں غوطے کھانے کی حقیقت کیا ہی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس