ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج،وائس چیئر مینزو سابق ذونل ممبر،کونسلرز، جوائنٹ یونٹ انچارجزکا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان

عوام کی طاقت سے نہ صرف ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی شامل کرائیں گے، سید مصطفی کمال

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سیکٹر انچارج،وائس چیئر مینزو سابق ذونل ممبر،کونسلرز، جوائنٹ یونٹ انچارجزکی پاک سر زمین پارٹی کے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر ندیم قاضی ، سینئر نائب صدر کامران خانزادہ، محمد روفی، سیکریٹری اطلاعات کے ہمرا ہ مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہائوس میں چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان انیس احمد زئی،خالد حسین ،ناصر پیٹرک،نعیم گجر، حاجی شکور،ناصر زئی ،ذوالقرنین شیروانی، عمران گل،مختیار احمد سمیت دیگر نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر سید مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہا اور ان کے حب الوطنی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت سے نہ صرف ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے بلکہ ماضی کے تجربے کی روشی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی شامل کرائیں گے۔شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے سید مصطفی کمال کے پیغام کو ملک کے ہر حصے میں لیجانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں