پاکستان میں کینسرکے 75فیصد مریض علاج کی سہولیات کے بغیر انتقال کرجاتے ہیں، وزیراعظم
حکومت وفاقی اورصوبائی سطح پر کینسرکنٹرول پروگرام جلد شروع کرے گی ،پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک بھرمیں شروع کیا جائے گا،ملک بھرمیں کینسرسے بچائو اوراس کے علاج کیلئے حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی، کینسرکیئراسپتال بہتراندازمیں کام کررہا ہے،شاہد خاقان عباسی کاتقریب سے خطاب
اتوار 20 مئی 2018 20:20
(جاری ہے)
کینسرکے مرض پرقابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے پاکستان میں کینسرکے مرض کے علاج کے لیے سہولیات ناکافی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فراہم کردہ اطلاعات اور اعداد وشمار کے مطابق ملک میں75 فیصد کینسرکے مریض علاج کی سہولت حاصل کیے بغیرانتقال کرجاتے ہیں۔۔ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کی سہولیات کا دائرہ ملک کے تمام علاقوں تک پھیلائے جائیں کراچی میں کینسرکیئراسپتال کا قائم ہونا خوش آئندہے یہ نوارب روپے کا پروجیکٹ ہے اس اسپتال کوقائم کرنے پرڈاکٹرشہریاراوران کی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسپتال قائم ہونے سے زیادہ چیلنج اسکو بہتراندازمیں چلانا ہے انہوں نے کہاکہ اسپتال میں مربوط اندازمیں چلانے کے لیے ٹرسٹ قائم کیا جائے وزیراعظم نے کہاکہ کینسرکئیراسپتال بہتراندازمین کام کررہا ہے اورامید ہے کہ مستقبل میں اس اسپتال کا دائرہ کارکومزید بڑھایا جائے گا وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ سمیت دیگرسہولیات قانون کے مطابق فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں وسائل کی کمی ہے ۔تاہم نجی شعبے کی شراکت داری وسائل کی کمی پرقابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کینسرسے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے حکومت کے ساتھ نجی شعبے کوبھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ اس کے لیے مجھے امید ہے کہ مخیرحضرات کینسرسے بچا اوراس کے علاج کے حوالے سے اسپتال کی بھرپورمدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرموذی اورمہلک امراض سے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے عوام کوسہولیات فراہم کررہی ہیں پولیو ٹی بی ملیریا اوردیگربیماریوں سے بچا کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پرحفاظتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اورکینسرکے مرض سے بچا ،علاج کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پر کنٹرول پروگرام شروع کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے کینسرکیئراسپتال کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 10 کروڑروپے عطیہ کا اعلان کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار