ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس ، ملزمان کے وکلا کو تیاری کے لیئے 26 جولائی تک مہلت

نیب گواہ پیش کرنے میں مثبت کردار ادا نہیں کر رہا، کئی بڑے لوگوں کو بچانے کے لیئے مجھ پر جعلی ریفرنس بنایا گیا،ڈاکٹرعاصم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 18:22

ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس ، ملزمان کے وکلا کو تیاری کے لیئے 26 جولائی تک مہلت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) حتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں گواہ کی جانب سے نئی دستاویزات پیش کرنے پر ملزمان کے وکلا کو تیاری کے لیئے 26 جولائی تک مہلت دیدی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب نے اپنے گواہ کو بھی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ گواہ نے نئی دستاویزات پیش کی ہیں ہے تیاری کے لیے 10 دن کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو 26 جولائی تک مہلت دے دی۔ نیب کے گواہ شعیب کا بیان آج بھی قلمبند نہ ہوسکا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھے ایک چیز سے بہت دکھ ہوتا ہے، نیب گواہ پیش کرنے میں مثبت کردار ادا نہیں کر رہا۔

میرے خلاف بنائے گئے بے بنیاد ریفرنس کی آج 226 ویں سماعت تھی۔ کئی بڑے لوگوں کو بچانے کے لیئے مجھ پر جعلی ریفرنس بنایا گیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 8 پراسیکیوٹر تبدیل ہوچکے ہیں۔ نیب نے بھی شروع کردیا ہے پولیس کی طرح کہ فٹ کردو مگر گواہ پیش نہیں کریں گیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں