بچوں میں موجود ٹیلنٹ سے ہی ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے، فرید انصاری

جمعرات 16 اگست 2018 15:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرید انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے بچے مستقبل کا معمار ہیں، بچوں میں موجود ٹیلنٹ سے ہی ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریری مقابلے میں فضائیہ ڈگری کالج فیصل کی طالبہ کنیز فاطمہ زیب کو کراچی کی بہترین مقرر کا ایوراڈ پیش کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن فرحت عزیز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایسٹ انیسہ بوگھیو، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان، ڈاکٹر محمد زادہ، محمد ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ فرید انصاری نے مزید کہا کہ کنیز فاطمہ زیب جیسی بچیاں نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنی درسگاہ اور ملک و قوم کا بہترین اثاثہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو شاد و آباد رکھے اور ہمارے یہ بچے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے وطن کا نام پور ی دنیا میں روشن کرتے رہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں