سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں 21 اگست سے 24 اگست تک تعطیلات ہوں گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اگست 2018 21:07

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا، سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں 21 اگست سے 24 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق گزشتہ روز نیا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کم کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 کی بجائے تین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پھر وفاقی حکومت نے اس خبر کی تردید جاری کردی۔ وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی تین ہی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات 21 اگست سے 23 اگست تک ہوں گی۔ جبکہ اب سندھ حکومت نے دیگر صوبوں اور وفاق کے برعکس عید الاضحیٰ کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں 21 اگست سے 24 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔ دوسری جانب شہر کراچی سے پردسیوں کا انخلا بھی آج بروز جمعہ سے شروع ہو گیا ہے، بیشتر پردیسی عیدالضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں