پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے آج تک لازوال قربانیاں ملک وقوم کی خاطر پیش کی ہے ، سعید غنی

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی 22برسی کے حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ میں تعزیتی پروگرام کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقد ہوا۔ جس میں کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی،سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا ، ایم پی اے راجہ رزاق، حبیب الدین جنیدی، مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ مسعود، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری،ایم پی اے لیاقت آسکانی، اقبال ساند ، خلیل ہوت، جاوید شیخ، ظفر صدیقی، علی احمد جان، عبدالرحیم، دل محمد خان، کرم اللہ وقاصی، چوہدری اصغر آرائیں، وقاص شوکت، شہزاد مجید، میر عباس تالپور، راحت فضل چوہدری، آصف خان ، خالد لطیف، نوید بھٹی، عابد ستی، لطیف آرائیں، ایم پی اے شاہینہ شیر علی ، قاضی بشیر ایڈوکیٹ، آصف راہی، فرید انصاری، سردار نزاکت، پیپلز یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری شعیب مرزا ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی ، راشد حسین ربانی اور جاوید ناگوری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے آج تک لازوال قربانیاں ملک وقوم کی خاطر پیش کی ہے اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اس عالم کو تھامے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام نے عدلیہ کی جانب پیپلز پارٹی کے خلاف برتنے والا رویہ دیکھ لیا ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، شہید میرمرتضیٰ بھٹو کا سرے عام قتل کر دیا، محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں سے ٹکرائوں کے بجائے اداروں کی عزت کی اور اپنا جمہوری حق ادا کیا۔

تعزیتی پروگرام کے اختتام پر میر مرتضیٰ بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں