پاکستان ایٹمی طاقت ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کی غلطی کی تو ہندوستان کونشان عبرت بنا دیں گے،علامہ محمداحمدلدھیانوی

پاک فوج بھارت کوبھرپور جواب دے،پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ رب نواز،علامہ تاج حنفی

پیر 24 ستمبر 2018 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی انتہاپسند موودی اپنی حدود سے تجاوز کررہا ہے،حالیہ حملہ یوں لگتا ہے کہ باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوچکا ہے جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا،پاک فوج قوم کی امنگوں کے مطابق جواب دے،پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیپاکستان ایٹمی طاقت ہے کسی بھی جارحیت کی غلطی کی تو ہندوستان کونشان عبرت بنا دیں گے،ہندوستان ہوش کا ناخن لے اس کا جنگی جنون خطے کوتباہ ہو برباد کر دے گابھارتی آرمی چیف پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیا ں دینے سے پہلے 65میں پاکستان کے ہاتھوں عبر شکست کی صورت میں سکھا یا گیا سبق یادکریں انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت کی طرف سے پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کے دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی سرپرست اعلیٰ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی ،مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نوازحنفی ،علامہ تاج محمدحنفی نے کہا ہے کہ یقینا ملکی سلامتی کے اہم اداروں کی جانب سے’’را‘‘کے ایجنٹوں کی گرفتاری پر بھارت پریشان ہے جس کا رد عمل وہ حملوں کی دھمکیاں کی صورت میں دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ محمداحمدلدھیانوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی احتجاج کے بجائے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے، بھارت کے جنونی انتہا پسند ہندو آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کا دھمکی آمیز بیان غیر ذمہ دارنہ اور جنگی جنون پر مبنی ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاں کہ آرمی چیف جنرل راوت پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے سے پہلے پاکستانی افواج کی جانب سی1965ء کی جنگ میں ہندو فوج کو عبرتناک شکست کی صورت میں سکھایا گیا یہ سبق شائد وہ بھول گئے ہیں، اگر بھارتی فوج نے آج بھی پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ایٹمی طاقت پاکستان اسے نشان عبرت بنا دے گا، انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کی بات آئی تو ہم کسی صورت ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگرپاک فوج کو ضرورت پڑی تو لاکھوں جوان پیش کردیں گے ۔

مودی سرکار پر جنگی جنون سوارہوچکا ہے،بھارت کامذاکرات سے راہ فراراختیار کرنا خطہ کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے پاکستان اب ایک ایٹمی طاقت اور اسکا دفاع 1965ء کے مقابلے میں کئی گنا مضبوط ہے ہندوستانی فوج اور حکمراں کسی غلط فہمی نہ رہیں انکی کسی بھی جارحیت کی صورت میںپاکستانی افواج اور عوام منہ توڑ جواب دیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں