صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم جاری

میں تحریک انصاف کی جانب سے رکشہ اور گدھا گاڑی ریلی نکالی گئی۔جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:20

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی مہم جاری ہے۔اس ضمن میں تحریک انصاف کی جانب سے رکشہ اور گدھا گاڑی ریلی نکالی گئی۔جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جو موٹر سائیکل سمیت دیگر گاڑیوں پر سوار تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاپارٹی ترانوں پرجھومتے رہے۔ریلی میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار آفتاب صدیقی بھی گدھا گاڑی پر سوار ہوئے ۔آفتاب صدیقی نے کہا کہ این اے 247 ہر صورت تحریک انصاف کامیاب ہوگیاور کراچی نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ ہم اہل کراچی کی پسندھ سے واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ مسائل سے جو میں ضرور حل کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں تبدیلی لیکر آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں