اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریں3 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر ..

3 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

نیب کی جانب سے سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نعیم یحییٰ میر ،سابق ڈائکریٹر منسٹری آف پیٹرولیم اور نیچرل ریسورسز سمیت 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے دیگر ملزمان میں نذیر احمد جعفری،ذوالفقار علی جعفری،اختر ضمیر کامران افتخار لاری عامر عباسی شامل ہیں، ملزم سید ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباد نذر علی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا ہے،نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پی ایس او میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں