14واں بین الاقوامی کتب میلہ 21 دسمبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 14 واں بین الاقوامی کتب میلہ 21 دسمبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے گا۔ 25 دسمبر تک جاری رہنے والے عالمی کراچی کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد کے مطابق کتب میلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پبلشرز اور بک سیلرز کے لیے ایکسپو سینٹر میں 330 سٹال مختص کئے گئے ہیں جو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک، دو اور تین میں دیئے جائیں گے۔

کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں کئی غیر ملکی پبلشرز شریک ہو رہے ہیں جبکہ بعض غیر ملکی پبلشرز کی فراہم کی جانے والی کتب میلے میں موجود ہوں گی جن میں بھارت، سنگاپور، ملیشیا، ترکی اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے پبلشرز شامل ہیں، اس کے علاوہ کئی نئی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کتب میلے میں کی جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں