چیرمین پی ٹی اے نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بلاتعطل براڈ بینڈ کوریج کے منصوبہ کا افتتاح کردیا
منگل 11 دسمبر 2018 21:40
(جاری ہے)
تقریب میں مہمان خصوصی پی ٹی اے کے چیئرمین محمد نوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل عزم اور جذبے کے ساتھ پی ٹی اے نے ایک اور سنگ- میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں یہ تقریب انتہائی شاندار اقدامات میں سے ایک نمایاں قدم ہے اور یہ ترقیاتی کام طویل عرصے تک موثر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسے پروجیکٹس کے ساتھ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے یو ایس ایف ملک بھر میں براڈ بینڈ کی رسائی کے مشن کی جانب گامزن رہے گا تاکہ دیہی علاقوں کے عوام بھی براڈ بینڈ سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ انفراسٹرکچر کے اضافے کے ساتھ انہیں توقع ہے کہ یو ایس ایف پاکستان کے لوگوں میں ڈیجیٹل لائف اسٹائل اختیار کرنے کے لئے نئی ای سروسز اور ایم سروسز متعارف کرائے گا۔ یو ایس ایف کے سی ای او رضوان مصطفی میر نے اس پروجیکٹ کا تعارف بھی پیش کیا اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ پائیدار ترقی کے لئے اگلی جنریشن کے براڈ بینڈ (NG-BSD) کے تحت یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں جدید ایپس کی روانی سے آپریشنز کیلئے براڈ بینڈ کوریج پر توجہ دی جائے گی۔ مزید یہ کہ پاکستان میں یہ پہلا نیٹ ورک ہوگا جہاں پروجیکٹ حاصل کرنے والے ٹیلی کام آپریٹر کو دیگر موبائل صارفین کیلئے قومی سطح پر رومنگ فعال بنانے کی ضرورت ہوگی تاکہ دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے باقی افراد بھی مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوفون کے پریذیڈنٹ سی ای او راشد خان نے کہا، "یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض پر پھیلے ہوئے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونکیشن خدمات کے ترقیاتی کاموں کو فروغ دینا ہے۔ یوفون میں ہم بھی اسی سوچ کے ساتھ ہر پاکستانی کو بہتر ٹیلی کمیونکیشن خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ اس پروجیکٹ کی خاص اہمیت ہے اور اس اقدام کے تحت براڈ بینڈ سروسز کے ذریعے اسے بلوچستان میں ایک اہم ہائی وے سے ملایا جائے گا۔" یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروجیکٹ کے تحت بلاتعطل آواز اور براڈ بینڈ سروسز 694کلومیٹر طویل کوسٹل ہائی وے پر فراہم کی جائیں گی اور پاکستان میں پہلی بار نیشنل رومنگ کو قابل عمل بنایا جائیگا۔ اس موقع پر وزارت آئی ٹی کے سینئر حکام، یوفون، یو ایس ایف اور آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بھی موجودتھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
بلاول چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبا کو عوامی کتب خانوں میں کتب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں، سید ذولفقار علی ..
حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کی27 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان