سقوط ڈھاکہ کازخم کبھی بھرنہ سکے گا، پاک بنگالی جرگہ

پیر 17 دسمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سقوط ڈھاکہ متحدہ پاکستان کے سینے پر دشمنان دین وملت کاگہرازخم ہے جوکبھی مندمل نہ ہوسکے گا، 47 سال گزرجانے کے باوجود سانحہ سقوط ڈھاکہ کے اصل ذمہ داران کا تاحال تعین نہ کیا جانا محبان وطن کیخلاف گہری سازش ہے، مشرقی پاکستان کی بحیثیت علیحد? ریاست پہلے کبھی تسلیم کیا اورنہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے، پاکستان ہماری مان آن بان اورشان ہے،ان خیالات کا اظہار پاک بنگالی جرگہ کے تحت 16 دسمبر یوم سانحہ سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خالدعزیزی، ابوعاتکہ، حنظلہ ہاشمی، یونس الحسینی، انجینئررمضان، محمدسرور،فاروق ہاشمی، سعیدصدیقی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے کہاکہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی مسلم امہ کیخلاف ایک گہری سازش تھی،آج اگرمشرقی اور مغربی موجودہ پاکستان ایک ہوتاتوروے زمین پر آج پاکستان کی شان اورقوت ہی کچھ اور ہوتی، آج سقوط ڈھاکہ کے اصل ذمہ داران کومنظم سازش کے تحت پس پردہ دھکیل دیاگیااورساراملبہ ایک مخصوص طبقہ پرڈال کرانہیں تنگ کرنے اوران پرشک کرنے کاسلسلہ تاحال جاری ہے، آج بھی بنگلہ دیش کوتسلیم نہ کرنے والے 32 لاکھ سے زائد محب وطن بنگلہ بولنے والوں کی سوسے زائد آبادیاں بنیادی سہولیات سے محروم اوران آبادیوں کوزیادتیوں کانشانہ بنایا جاتاہے، ملک وقوم کی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کی اولادوں کو آج قومی دستاویزات کے حصول کیلئیشدید دشواریوں کا سامناکرناپڑتاہے،ہماراجینامرناپاک سرزمین کیلئے ہے،مقررین نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی غنڈوں کی ایف سی کے جوانوں پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران آئے روزبھارتی اشارے پرپاک سرزمین کیخلاف اپنی ناپاک کارروائیاں فوری بندکرے، 22 کروڑ سے زائد پاکستانی عوام اپنے مادروطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں، پاک دھرتی کیخلاف دشمن کسی بھی روپ میں آئے ہم برداشت نہیں کریں گے، حکومت پاکستان ایرانی حملے میں ایف سی کے 6 بے گناہ جوانوں کی شہادت اور 16 کے زخمی ہونے پرسخت ردعمل دے، صرف احتجاج ریکارڈ کرانے سے پاکستان کے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے نہیں آئیں گے، پاک بنگالی جرگہ شہیدایف سی جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اورزخمیوں کو جلدصحت یابی عطاء فرمائے، سیمینار کے اختتام پر پاک سرزمین پرجان نچھاور کرنے والے تمام شہدائ کے بلندی درجات اورپاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں