کراچی گلشن معمار، سری کرشنا مندر ہندو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن مکمل

بدھ 20 مارچ 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کراچی گلشن معمار، سری کرشنا مندر ہندو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن مکمل۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کامبنگ آپریشن ایس ایچ او گلشن معمار کی سربراہی میں کیاگیا۔ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ پولیس اور رینجرزکی جانب سے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں موجود رہی۔ایس ایس پی ملیرنیعرفان بہادر کہا کہ آپریشن کے دوران دس سے زائدمشتبہ ومشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا، جنکے کوائف کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ جبکہ کراچی کے سکھن، ریڑھی گوٹھ میں منشیات کیخلاف آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ریڑھی گوٹھ سے ڈرگز ڈیلر ملزمہ آیا گرفتار۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس نے ملزمہ آیا کو ساتھیوں سمیت پیشہ ورانہ حکمت عملی اور انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے کہا کہ ملزمہ اپنے نیٹ ورک کے زریعے ریڑھی گوٹھ میں چرس کی سپلائی کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات پہنچانے کا کام کرتی تھی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس نے ملزمہ آیا اور اسکے ساتھیوں سے نو کلو سے زائداعلی کوالٹی کی چرس اور ہیروئن تحویل میں لیلی۔

سید عرفان بہادر نے کہا کہ دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کہ مطابق مرکزی ملزمہ آیا متعدد بار منشیات فروشی کے کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکی ہے۔ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتا یا کہ ملزمہ آیا سے اسکے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ گرفتار ملزمان میں آیا، حمیدہ، یونس، جمعن اور حکیم عرف گھنہ شامل ہیں ۔ جبکہ دوسرے جانب شاہ لطیف سے پولیس پر فائرنگ کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے، پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرین سٹی کے قریب تعاقب کر کے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتا کہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون برآمد۔ایس ایس پی ملیرکے مطابق گرفتار ملزم لال ذادہ 2016 میں عوامی کالونی پولیس پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہے۔ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ پولیس نے شہری کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا، مزید کرائم ڈیٹابھی اکھٹا کیاجا رہاہے۔

ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئیروانہ کیاجارہاہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے کہا کہ گرفتار ملزمان میں لال ذادہ اور زاہد شامل ہیں ۔ دوسرے جانب ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف پولیس کی کارروائیاں۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ ابراھیم حیدری اور گلشن معمار سیاسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔

ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ پولیس کیجانب سے ملزمان کی گرفتاری ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد۔ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیاہے۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر۔ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز عرف بلو اور عبدالمنان شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیرنے مزید کہا کہ ضلع ملیر میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع میں قائم تمام مندروں اوردیگر مقامات پر سیکیورٹی کیحوالے سے ضلعی پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا۔ تمام ایس ایچ اوز کاہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کرکے سیکیورٹی کے مجموعی امور کوغیرمعمولی بنانے کی ہدایات دیں گئیں۔

ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی تقریبات پر تھانہ جات کی سطح پر مربوط روابط کے تحت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کاہدایت جاری۔مندروں اوردیگر مخصوص مقامات پرکڑی نگرانی و مشتبہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے اور کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت اقدامات کویقینی بنانے کے احکامات جاری۔ضلع میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز کو سکیورٹی کے تمام امور کی ازخود نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں