پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو تقویت دی، وزیر بلدیات سندھ

موجود حکومت اور نیب پر تنقید اگر توہین ہے تو ہم یہ توہین ہر روز کرتے رہیں گے،کل کے مظاہرہ نے ثابت کردیا ہم پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بھٹو کے جیالے ہیں،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے ہمیں شرافت سکھارہے ہیں،سعید غنی

جمعرات 21 مارچ 2019 23:28

پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو تقویت دی، وزیر بلدیات سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو تقویت دی، موجود حکومت اور نیب پر تنقید اگر توہین ہے تو ہم یہ توہین ہر روز کرتے رہیں گے۔کل کے مظاہرہ نے ثابت کردیا کہ ہم پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بھٹو کے جیالے ہیں۔پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے ہمیں شرافت سکھارہے ہیں ۔

ہمارے چیئر مین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو شہید بھٹو کے جیالوں نے شرافت کا ٹھیکا نہیں لے رکھا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے سامنے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی نیب آفس آمد پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیخ رشید کے بیانات کے خلاف مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سند ھ کے نائب صدر راشد ربانی، صدر پیپلز یوتھ راشد خاصخیلی، وومن ونگ سندھ کی صدر شاہدہ رحمانی موجود تھی۔سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روزہمارے راستے روکے گئے پھر بھی ایک بڑی تعداد کارکنان کی مظاہرہ میں شریک ہوئی جو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بھٹو کے جیالے ہیں۔سیاست کرنا ریلو کٹو اور شیرو کا کام نہیں ہے۔

بلاول ذالفقار علی بھٹو ہے ہم ان پر جانیں نثار کرنے کو تیار ہیں۔ میں کبھی پٹری سے اتر جاتا ہوں کیونکہ شرافت کی زبان کچھ سیاست دانوں کے پلے نہیں پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے ہمیں شرافت سکھارہے ہیں۔اگرہمارے چیئرمین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو ہم نے شرافت کا ٹھیکا نہیں لے رکھا ہے۔ بلاول کوکوئی کم نہ سمجھے وہ حکومت کی چیخیں نکال دے گا۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو ذرداری کی ایک آواز پر پوری پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر ہوگی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سند ھ کے نائب صدر راشد ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرکہ جمہوریت کو تقویت دی۔ہمیں معلوم ہے کہ عمراں خان کن کے کاندوں پر بیٹھ کر آئے ہیں۔پاکستان کی آئین کو عزت بخشنے والے زوالفقار بھٹو کے پوتے کے بارے میں باتیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چئیرمین نے ہمیں روکا ہے ایسا نہ ہو کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائیں۔پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے،ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ہم ہر ظلم کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں