وزیراعلی سندھ کا شہید سپاہی فاروق کے نابینا بچوں کے علاج کا اعلان

فاروق کے بچوں کو ہم تعلیم سے آراستہ کریں گے، مراد علی شاہ کی شہید سپاہی کے اہل خانہ سے تعزیت

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

وزیراعلی سندھ کا شہید سپاہی فاروق کے نابینا بچوں کے علاج کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید سپاہی کے بچوں کو تعلیم دلوانے اور علاج کرانے کا اعلان کردیاہے۔وزیراعلی سندھ کراچی میں شہید سپاہی فاروق کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلی سندھ نے فاروق کے بچوں سے کہا کہ باپ کا نعم البدل نہیں، لیکن ہم آپ کو والد کی کمی نہیں محسوس ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے شہید سپاہی کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچوں کو ہم تعلیم سے آراستہ کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو فاروق کے تین نابینا بچوں کا علاج کروانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ان کا ذاتی محافظ صنوبر خان اور پولیس گارڈ فاروق شہید ہوگئے تھے۔ فاروق کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے 7 بچے ہیں جن میں سے 3 نابینا ہیں اور فاروق پیٹ پالنے کے لیے ڈیوٹی کے بعد پنکچر کی دکان میں کام کرتا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں