گورنرسندھ کا شہر میں وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

حکومت سندھ کی وجہ سے گرین لائن پراجیکٹ میں تاخیرہورہی تھی اسی سبب وفاقی حکومت نے اسے مکمل کرنے کا اعلان کیا،میڈیا سے گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 19:11

گورنرسندھ کا شہر میں وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاق کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، عامر لیاقت، رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جے جی، جمال صدیقی، کے ای ڈی سی ایل کے سی ای او اور دیگر بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران گورنرسندھ کو منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

اعلیٰ حکام نے گرین لائن اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گورنرسندھ کو بتایا کہ گرین لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ،تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر ہی مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جام چاکرو سے بنارس چوک تک 8.1 کلومیٹر منگھوپیر روڈ کی تعمیر جاری ہے مذکورہ روڈ سپلائی لائن کے ٹوٹ جانے سے متاثر ہوتا رہا ہے اس مرتبہ پانی لائن کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ روڈ اس سے متاثر نہ ہو سکے ، سخی حسن ، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگی پرفلائی اوورز ، تین ہٹی سے نشتر روڈ پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار پر گورنرسندھ نے اپنے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام منصوبے ہر صورت مقررہ وقت پر ہی مکمل ہونے چاہئے اورترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے متبادل راستے تیار کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون جار ی رکھے گا ،عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاق کی جانب سے گرین لائن پروجیکٹ کہ دورے پر نمائش چورنگی پہنچے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی بنا گرین لائن پروجیکٹ میں تاخیر ہورہی تھی اسی سبب اب وفاقی حکومت نے اسے مکمل کرنے کہ اعلان کیاتاہم سندھ حکومت کو ہر پروجیکٹ میں آن بورڈ لیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم گھوٹکی میں مہر سرداروں کی دعوت پر جا رہے ہیںجہا ں پروزیر اعظم ترقیاتی اعلانات کریں گے ، آج میں نے تمام وفاقی منصوبوں کا دورہ کیا ہے جس پر میں تمام اداروں اور اراکین اسمبلیوں کا شکرگزار ہوں،گرین لائن کے علاوہ پانچ مزید منصوبے ہیں جن کا کام تیزی سے جاری ہے،فائر بریگیڈ کے لئے ٹینڈر کرنے جارہے ہیںجس سے کراچی میں فائر بریگیڈ کا مسئلہ حل ہو سکے گا ،انشاء اللہ وزیر اعظم ستمبر میں بیشتر منصوبوں کا افتتاح کریں گے کیونکہ وزیر اعظم منصوبوں کا بار بار پوچھتے ہیں،وزیر اعظم کراچی میں ہونے والے کاموں سے مطمئن ہیں،کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی بھی آئندہ کراچی کے دورے میں وزیر اعظم کو پلان سے آگاہ کرے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں اب تک کوئی پیسے نہیں ملے،منصوبے وزیر اعظم منظور کریں گے اس دورے میںگرین بس کا معاملہ وفاق خود کررہی ہے، ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر کچھ کریں گے آنے والے وقت میں کراچی کے لئے خوشخبریاں موجود ہیں،گھوٹکی میں بھی جامع پیکج سندھ کے لئے دینے جارہے ہیںوزیر اعظم نے ہیلتھ کارڈ کے لیے پانچ اضلاع منتخب کئے ہیںسندھ کے وہ علاقے جہاں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت ہے وہاں پہنچائیں گے جس میں پورے ملک میں کوئی تفریق نہیں رکھی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں