کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع غلط نکلی

جہاز میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے بعد جہاز کو کلئیر قرار دے دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 13:28

کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع غلط نکلی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) :کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع غلط نکلی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کے۔350 میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے بعد جہاز کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔خیال رہے اب سے کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی سے پشاور پہنچی تو طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ طیارے کے اُڑان بھرنے کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا جو طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ میں مصروف رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طیارے نے کارگو ایریا کو سرچ کیا جس کے بعد اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع غلط نکلی ہے۔

350 میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے بعد جہاز کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد کپتان کو بم کی اطلاع مووصول ہوئی تھی۔واضح رہے اس سے قبل 23نومبر 2015 کو پشاور سے دوبئی جانے والی شاہین ائیر انٹرنیشنل کی پرواز کو بم کی اطلاع پر روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں