وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،عمران خان کی مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:47

وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے پیر کو کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ۔

(جاری ہے)

وفد میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر، ممبران سندھ صوبائی اسمبلی سائرہ بانو، علی نواز شاہ، عبدالرزاق، علی غلام، علی گوہر خان مہر، ارف مصطفی جتوئی، حسنین علی مرزا، محمد رفیق، محمد راشد شاہ، محمد شہریار خان مہر، نند کمار گوکھانی، نصرت سحر عباسی، شمس الدین، وریام فقیر اور نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی معظم عباسی شامل تھے۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ’’احساس‘‘ اور’’صحت انصاف‘‘ پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں