ژ*کراچی،کلب روڈکے قریب50سال سے زائد پرانی 54انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی

[ایم ڈی واٹربورڈنے شہریوں کوزحمت سے بچانے کیلئے دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کاکام جنگی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کردئیے

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) کلب روڈکے قریب50سال سے زائد پرانی 54انچ قطر کی سیوریج لائن دھنس گئی ،ایم ڈی واٹربورڈنے شہریوں کوزحمت سے بچانے کیلئے دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کاکام جنگی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،وزیربلدیات سندھ اور چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چیف انجینئر سیوریج سلیم احمداور سپرنٹنڈنگ انجینئر آفتاب چانڈیو کے ساتھ متاثرہ لائن کی تبدیلی کے جاری کام کا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق کلب روڈ کے قریب واٹربورڈ کی 50سال سے زائد پرانی 54انچ قطر کی سیوریج لائن ہفتہ کی دوپہر دھنس گئی ،ایم ڈی واٹربورڈنے اطلاع ملتے ہی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اور واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو جنگی بنیادوں پر متاثرہ لائن کی تبدیلی کے احکامات جاری کیئے ان احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے واٹربورڈ نے فوری طورپر ماہرانجینئرز،تربیت یافتہ عملہ اور بھاری مشینری لائن دھنسنے کے مقام پرپہنچاکر لائن کی تبدیلی کا کام بلاتاخیر شروع کردیا ،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایم ڈی واٹربورڈ نے ایک بارپھر جاری کام کا معائنہ کیا ،انہوںنے واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر آفتاب چانڈیو کو ہدایت کی کہ لائن کی تبدیلی کا کام اطمینان بخش اور معیاری ہوناچاہئے ،علاوہ ازیں اتوار کو وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اور جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا انہوں واٹربورڈ کے متعلقہ انجینئرزاورعملے کو ضروری ہدایات بھی دیں ،مزید برآں واٹربورڈ کے عملے نے لیاری جونا مسجد روڈ پانی کی 160ایم ایم لائن تبدیل کرکے پانی کی فراہمی بہتر بنادی ،واٹربورڈ فیڈرل ٹرنک مین کے عملے نے لیاقت آبادبھورے خان کے مقام پر 24انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیا،چوہدری خلیق الزاماںروڈ کلفٹن بلاک 9میں18انچ قطر کی لائن کے لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا،نیشنل ہائی وے نزد مرغی خانہ ملیرمیں33انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کا بہاؤ بہتر کردیا،کے ڈی سول کے عملے نے یونس چورنگی کے قریب 48انچ قطر کی مین لائن کی مرمت مکمل کرلی ،مبارک شہید روڈکے قریب سیوریج اوورفلو کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کا عملہ دن رات مصروف کار رہا،ٹینری روڈلیاری میں24انچ قطر کی سیوریج لائن کی مشینوں کے ذریعہ صفائی کی گئی،سائٹ ایریا سے گزرنے والی 24انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مختتلف مقامات پر مرمت کی گئی ،مبارک شہید روڈ پر54انچ قطر کی پانی کی لائن کے رساؤ کا خاتمہ کیاگیا،ماری پور پمپنگ اسٹیشن کے سیوریج ٹینک کی صفائی کاکام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں