وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ضلع ملیر کے منتخب نمائندوں کا اجلاس، جاری ترقیای کاموں کا جائزہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوام کی مشکلات، پریشانیوں اور ضروریات کے تحت ترقیاتی اسکیموں کو ترجیح دیں کیوں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کہ منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی پورا کریں اور خود دلچسپی لے کر جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

اسی وڑن کے تحت تمام نمائندے اپنے صوبے اور شہر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع ملیر کے منتخب نمائندوں کے سات صوبائی ترقیاتی اسکیموں (لوکل گورنمنٹ پورٹ فولیو) کے تحت ڈسٹرکٹ ملیر کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر کچی ا?بادی اور انسانی بستیوں مرتضی بلوچ، ممبر قومی اسمبلی رفیع اللہ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ممبر صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ، چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کراچی مراد بلوچ، جان عالم جاموٹ ، اسرار خان، راجہ ریاض، میر عباس، اسپشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید محمد طحہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان ، چیف افسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی مسرور میمن بھی شریک تھے۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ ضلع ملیر میں تین سو کروڑ روپے لاگت سے اٹھارہ بلدیاتی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر کراچی کے مختلف اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 170 سے زائد ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں مرکزی شاہراہوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے میگا پروجیکٹ بھی شامل ہیں اور یہ تمام منصوبے بلاتفریق کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ میں جاری ہیں۔

وزیر بلدیات نے ضلع ملیر کے منتخب نمائندوں کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملیر کی ترقیاتی 18 منصوبوں میں واٹر سپلائی، نالوں، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر، استرکاری اور مرمت کے کام شامل ہیں جبکہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر بورڈ کی اسکیمیں اس کے علاوہ ہیں۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے ساتھ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے اور تمام منصوبوں میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔

منتخب نمائندوں نے اس موقع پر واٹر بورڈ کے افسران کے رویوں کی شکایت بھی کی۔ وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ منتخب نمائندوں سے تعاون نہ کرنے اور عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا دیا جائے اور اپنے افسران مقرر کیئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں