غربت سے تنگ شخص نے بچوں کو زہریلا شربت پلاکر خودکشی کرلی

بروقت ہسپتال منتقل کرنے سے بچوں کی جان بچالی گئی ٗ باپ دم توڑ گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 23 جنوری 2020 13:03

غربت سے تنگ شخص نے بچوں کو زہریلا شربت پلاکر خودکشی کرلی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 جنوری2020ء) غربت سے تنگ شخص نے بچوں کو زہریلا شربت پلاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان ریحان نے گھریلو اخراجا ت پورے نہ ہونے پر تنگ آکر خود کشی کر لی۔ نوجوان نے خود زہریلا مشروب پینے سے قبل اپنی 11سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے کو بھی زہریلا مشروب پلا یا۔

جس سے نوجوان خود ہلاک ہوگیا۔ تاہم بیٹے اور بیٹی کو بروقت اسپتال منتقل کرنے پر بچوں کو کی جان بچ گئی۔ خود کشی کرنے والی نوجوان کی بیٹی منیزے نے اپنا بیان پولیس کو قلمبندکرادیا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ خود کشی کرنے والا نوجوان جیولری شاپ پر ملازمت کرتا تھا ۔ نوجوان گھریلو اخراجا ت سے تنگ تھا، مہنگائی کے اس دور میں مالی بحران کا شکار تھا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے مہنگائی اور غربت میں اضافے کے بعد خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس سے قبل بھی شہر قائد میں بچوں کی  گرم کپڑے کی فرمائش پر باپ نے خودکشی کرلی تھی ۔خودکشی کرنے سے پہلے غریب باپ نے وزیراعظم عمران خان کے  نام ایک خط بھی لکھا جس میں اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے لئے گھر اور روزگار کی فرمائش کی ہے ۔ میر حسن کراچی کی کورنگی ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا جس نے غربت کا شکار ہوتے ہوئے اپنے بچوں کی فرمائش کے  سامنے ہار مار لی اور خود کشی کا فیصلہ کر لیا۔

میر حسن نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر قریبی قبرستان میں خود کو  آگ لگا لی۔مقامی لوگوں کی جانب سے میر حسن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔جھلستے ہوئے میر کو زخمی حالت  میں سول اسپتال کی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں