جھگیوں میں آتشزدگی کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم ، دو ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) کمشنر کراچی افتخاری شالوانی نے تین ہٹی پل کے نیچے لیاری ندی میں قائم جھگیوں میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر وسطی فرحان غنی کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کو واقعہ کے اسباب اور حقائق معلو م کر کے دو ہفتہ میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں چیف فائر آفیسر بلدیہ عظمی، ایس پی لیاقت آباد، میونسپل کمشنر بلدیہ ضلعی وسطی اور فارنسک ایکسپرٹ کراچی یونیورسٹی شامل ہیں۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے واقعہ کی روک تھام کے لئے بھی تجاویز دے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں