پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 31 مارچ 2020 15:37

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2020ء) اسٹیٹ بینک پاکستان نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری کے اعلان سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا.

(جاری ہے)

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی کاروبار کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29 ہزار کی سطح پر بحال ہو گیا. کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 45,205,323 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,318,160,399 بنتی ہے. دنیا بھر میں کورونا وبا کی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ ماہ سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 28 ہزار پر پہنچ گئی.واضح رہے کہ آج ہی اسٹیٹ بینک پاکستان نے کنزیومر صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دےدی گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض موخر ہو سکے گا.اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے دستیاب ہو گی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو جبکہ قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے تاہم بینک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے.جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کر سکیں وہ ری اسٹرکچر کی درخواست کر سکتے ہیں اور قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی اسٹیٹ بینک نے کہا کہ قرضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائن پر کی جائے گی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں