پاک سرزمین پارٹی فانڈویشن کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

امداد لینے والوں کی تصویر نہیں لی جا رہی، کورونا کے مسئلہ پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک ہو جائیں،مصطفی کمال

اتوار 5 اپریل 2020 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں مستحقین کو پاک سرزمین پارٹی فانڈویشن کے ذریعے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ امداد لینے والوں کی تصویر نہیں لی جا رہی، کورونا کے مسئلہ پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک ہو جائیں، سربراہ پی ایس پی نے عالمی طاقتوں کو بھی مل بیٹھ کر مہلک وائرس سے نکلنے کا مشورہ دے دیا۔

کورونا وائرس کی وبا، پاک سرزمین پارٹی کا ہیڈکوارٹر فلاحی مرکز میں تبدیل ہو گیا، راشن کے پیکٹس کی تیاریاں، مستحقین کی فہرست مرتب کرنے کا کام زورو شور سے جاری ہیں۔ راشن کی تقسیم کا طریقہ کار بالکل آسان ہے، بغیر تصویر بنوائے راشن متاثرہ خاندان کو دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی سے چندہ نہیں لیا، غربیوں کی مدد کرنے کا جذبہ کارکنان اپنی جیبوں سے سرانجام دے رہے ہیں۔

اندرون سندھ کے کئی شہروں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات اور پالیسی کو ناکام قرار دے دیا، کہا اہم مسئلہ پر حکومت اور اپوزیشن سیاست کرنے میں مصروف ہے۔کورونا کو لیکر خطرے پر بھی چیئرمین پی ایس پی نے گفتگو کی، بولے امریکہ نے کورونا کو چینی وائرس قرار دیا تھا، ایران اور سعودیہ کورونا پر بھی ایک نہ ہوسکے۔کورونا سے نجات حاصل کرنے کے لیئے سماجی رہنما مولانا بشر فاروقی نے دعا بھی کروائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں