کراچی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ، شہریوں کا خاتون پولیس آفیسرپر حملہ

بنارس میں شہری پابندی کے باوجود نماز ادا کرنے مسجد میں پہنچ گئے ، روکنے پرپتھراؤ، خاتون ایس ایچ او زخمی ہو گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 10 اپریل 2020 15:38

کراچی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ، شہریوں کا خاتون پولیس آفیسرپر حملہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10اپریل 2020ء ) مساجد میں نماز جمعہ پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرانے آئی خاتون پولیس آفیسر پر حملہ کر دیا گیا روکنے پرپتھراؤ، خاتون ایس ایچ او زخمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی اور لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، تاہم پابندی پر عمل نہ کرنےو الوں کے خلاف سندھ حکومت نے کارروائی کافیصلہ بھی کیا۔

خاتون افسر جب پابندی پر عمل درآمد کرانے کراچی کے علاقے بنار س میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے ان پر حملہ کر دیا گیا ۔ خاتون پولیس افسر کی جانب سے موقع پر موجود افرادکو خبردار کیا گیا ہے اور کہاکہ قانون پر ضرور عملدآمد ہوگا خاتون پولیس افسر نے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ یہ ملزمان مجھے ابھی چاہیئے۔

(جاری ہے)

 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت   نے گزشتہ  ہفتے  بھی  نماز  جمعہ  کے  اجتماع  کو  محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ جمعہ کے موقع پر لیاقت آباد میں واقع ایک مسجد کی بیسمنٹ میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کی کوشش کی جس پر علاقہ پولیس نے انہیں روکا تو مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد بنایا۔لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پیش امام کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیش امام نے پابندی کے باوجود نماز جمعہ کی امامت کی تھی۔امامت سے پولیس کے روکنے پر لوگوں کو اکسایا گیا۔جنہوں نے دو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں