گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ’’یوم استحصال کشمیر ٹرین مارچ‘‘کے شرکاء کو کراچی سے روانہ کیا
قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ظلم و ستم کی سیاہ رات کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے، گورنرسندھ کی گفتگو
بدھ 5 اگست 2020 23:02
(جاری ہے)
شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم تھامے تھے اور بھارتی غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
آج ملک بھر میں بھارتی بربریت، غیرآئینی اقدام اورفوجی محاصرے کا ایک سال پورا ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم استحصال منایا جارہا ہے ۔ یوم استحصال منانے کا مقصد بھارت کے غیر آئینی اقدامات ، فوجی محاصرے اور اس دوران ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے ۔ گورنرسندھ نے ٹرین مارچ کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ کو سراہا ۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارت ، انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے، ظلم و ستم کے شکار اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ظلم و ستم کی سیاہ رات کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے ۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد ایک پیج پر ہیں آج ہر شخص سراپا احتجاج ہے، گلیوں ، سڑکوں اور شاہراہوں پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کا دیرپا حل نکالنا ہوگا ،وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کررہے ہیں، وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے ۔گورنرسندھ نے کہاکہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارت کے غیرآئینی اقدام اور فوجی محاصرہ کو ایک سال ہوچکا ہے، ایک سال سے کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہر شہر میں آج کشمیری عوام کے حقوق کے لئے صدائیں بلند ہورہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ضرور رنگ لائے گا، مولاناعارف کمال
افواج پاکستان کے خلاف ایک لفط بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ، ایازمیمن موتیو الا
کردار کشی کرنے والے منہ کی کھائیں گے، درویش قریشی
سانحہ 9مئی، فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے قوم کے مجرم ہیں، لالا عبدالرحیم
پائیدار امن و سیاسی استحکام کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ، مولانا عبد الماجد
بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر تمام قیدیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں ختم کی جائیں، ہارون رشید
حسن ظن رکھنا اچھی عباد ت ہے، علامہ الیاس قادری
ایتھوپیئن کارگو سروسز پاکستان لانے، فلائٹ آپریشن وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں، جمال عبد اللہ
ایتھوپیا میں پاکستانی صنعتکاروں کو 10 سال کا ٹیکس ہالی ڈے دیا جائیگا، سفیر جمال بکر عبداللہ
کراچی، سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات