جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، حافظ احمد علی

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ کرچی میں دہشت گردی کی نئی لہر نے پورے شہر کو خوف میں مبتلاء کر رکھا ہے مذہبی تقریبات میں اس طرح کی دہشت گردانا کاروئی کر کے ظالم دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں کرسکتے ،حکومت سندھ اور وفاقی حکومت ان دہشت گردوں کو بے نقاب کر ے اور عوام کے سامنے پیش کرے اورزخمیوں کے علاج معالجہ میں تعاون کرے اور انہیں معاوضہ دے تاکہ جب زخمی افراد بہتر سے بہتر علاج کرواسکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ،صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمدنقشبندی ،اور دیگر رہنمائوں نے بھی جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں