شہباز شریف سیکریٹریٹ ضلع ویسٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ،جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا

تقریب سے مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر، ملک تاج، خواجہ غلام شعیب اور صالحین تنولی اوردیگرکا خطاب

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) NA-249 حلقہ شہباز شریف سیکریٹریٹ بلدیہ ضلع ویسٹ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے سندھ کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک بنانے والی جماعت مسلم لیگ ہی ملک کو بچائے گی ۔ جشن آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک بن کر ملک کی خدمت کریں لیکن جس ملک میں سلیکٹڈ حکومت کا دور دورہ ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اس ملک سے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے خلاف آہنی دیوار ہے ۔

سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر اور نائب صدر سندھ ملک تاج نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومتیں چلانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اس کے لئے محب وطن ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ میزبان خواجہ غلام شعیب اور حاجی صالحین تنولی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں آج کارکنان نے پاکستان کی 73 ویں جشن آزادی مناکر یہ ثابت کردیا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی اس کو اس کی اصل منزل کی جانب گامزن کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حبیب الرحمن، دین محمد لغاری، نعمان ہاشمی، نثار تنولی، سلطان بہادر، اسلم خٹک ایڈوکیٹ ، علی عاشق گجر، ملک نثار، بابا عبدالودود، دلدار کھوکھر، لطیف نیازی، راجہ منشاء، میاں خالد رفیق، ملک نیک محمد، ملک آصف، PS-115 کے صدر نوشاد تنولی ودیگر نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں