متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا

جمعرات 13 اگست 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین،ارشد حسن،اسلم خان آفریدی،ارشاد ظفیر موجود تھے۔ جبکہ شعبہ متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل،جوائنٹ انچارج،خالد اعوان،رخ اللہ واراکین کمیٹی ایم او سی کے ٹان کے ذمہ داران بڑی تعدادمیں موجود تھے۔اس موقع پرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانی کی مرعون منت حاصل ہوا ہے اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں