سعودی عرب کی پروازوں کیلئے اضافی کرایہ کی وصولی ، پی آئی اے کا نوٹس

کوئی ایجنٹ،عملہ اضافی کرایہ وصول کرتے پایاگیاتوسخت ایکشن ہوگا، اضافی کرایہ لینے والے ایجنٹ کوبلیک لسٹ کردیا جائے گا،ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:52

سعودی عرب کی پروازوں کیلئے اضافی کرایہ کی وصولی ، پی آئی اے کا نوٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) قومی ایئرلائن( پی آئی ای) نے سعودی عرب کی پروازوں کے لئے اضافی کرایہ کی وصولی کا نوٹس لے لیا، ترجمان نے کہا ہے کہ اضافی کرایہ لینے والے ایجنٹ کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای اوارشدملک نے سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرایہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

ترجمان نے کہا کہ شکایات ملی ہیں کچھ عناصرنے اضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیاہے،پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے یکطرفہ کرایہ84ہزاربمعہ ٹیکس مقررکیاہے، پرانے ٹکٹس کی پروازوں پرری اکومڈیشن 100 ڈالر ادا کرکے ہوسکتی ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کوئی ایجنٹ 4سی5ہزار زائدکمیشن وصول نہیں کرسکتا ، ٹکٹ کے پیسے کوئی زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری پی آئی اے کورپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کوئی ایجنٹ،عملہ اضافی کرایہ وصول کرتے پایاگیاتوسخت ایکشن ہوگا، اضافی کرایہ لینے والے ایجنٹ کوبلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے مزید28 پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے ، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے، سی ای او ارشد ملک نے سعودی سفیر سے ملاقات میں اجازت کی استدعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں