پیپلزپارٹی رہنماسید سہیل عابدی کے جواں سال صاحبزادے کا ٹریفک حادثے میں انتقال

سعادت علی نیوکراچی صباچورنگی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے شدیدزخمی ہوگئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑ گئے نمازجنازہ وتدفین میں وقارمہدی، راشدحسین ربانی، سعید غنی، نجمی عالم، ڈاکٹرسلیم حیدر،شہلارضا،حبیب الدین جنیدی ودیگر کی شرکت

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی کے جواں سال صاحبزادے سعادت علی عابدی ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے، مرحوم سعادت علی نیوکراچی صباچورنگی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے تھے۔مرحوم کی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلاانچولی میں اداکی گئی جبکہ تدفین وادیء حسین قبرستان میں انجام پائی۔

سید سہیل عابدی کے کوآرڈی نیٹرحمید میمن کے مطابق مرحوم کاسوئم آج شام چاربجے ان کی رہائشگاہ فیڈرل بی ایریا کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

تدفین ونمازجنازہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اورمشیر وازیراعلیٰ سندھ وقارمہدی، صوبائی نائب صدر وکوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ سندھ راشدحسین ربانی،صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی، سینیٹرانورلال ڈین، صوبائی وزیرسیدہ شہلارضا، پیپلزلیبر بیوروکے صدر حبیب الدین جنیدی،سیکریٹری اطلاعات سلیم سومرو، آصف خان، مہاجراتحادتحریک کے چیئرمین ڈاکٹرسلیم حیدر، نفیس حیدرعابدی، ذوالفقارعلی قائمخانی ، مرزا مقبول ، علامہ سیدسجادشبیر رضوی، نجمی عالم، عباس شاہ، ظفرصدیقی ایڈوکیٹ،دل محمد، شہزادمجید، لالارحیم ،تیمورسیال، سعیدچائولا، وسیم علوی، خلیل قریشی،علامہ ظہیر عباس عابدی،کوثرعابدی،فیصل شیخ، اقبال رکشہ والا، غازی غلام مصطفی،اظہارالحسن حسن زئی،ظفربابو، حسین ابراہیم کاکا،افضال احمد،احمدفہیم، سلیم انصاری، اسماعیل کھتری،جاوید پاشاصدیقی،کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران،ٹی وی آرٹسٹ ایم افراہیم، امجدرانا، شہزادرضا،خالد شیخ، حمید میمن، مظہر امرائوبندوخان، عارف خان، صدیق گڈو، ایس پی شاہجہان، ڈی ایس پی افتخار، انسپکٹرذوالقرنین، انسپکٹرساجد جاوید، انسپکٹرکامران حیدر،لیڈی ایس ایچ اوانیلا،کیپٹن وصی حیدر،سید فیصل رضوی، خلیل نیازی، افشاں ظفر،انجمن عرفان،محبوب مرزا، جاوید جئے جا،نادرشیخ، شمسہ گوہر، ناصرگڈو،افتخاردرپن، نجیب میمن، ناصر ٹینکر،شبیر کھوکھر،نثارعزیزآبادی، رفاقت حسین، سید کاظم حسین، ریحان شہنشاہ، سید فیصل کاظم، سجاد، ظہیر نورقریشی،شہزادوخان مری، عبدالجبار،اکثرخان، ندیم حیدرعابدی سمیت دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں