شہید پولیس افسر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،ناصر شاہ

حکومت سندھ اپنے پولیس شہدا پر فخر کرتی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:35

شہید پولیس افسر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،ناصر شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں سندھ پولیس کے افسر کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔حکومت سندھ اپنے پولیس شہدا پر فخر کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی تمام افواج اور ایجنسیاں ہماری شان ہیں ۔امن دشمنوں کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے۔پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں