صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات،وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات،وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان جزائر کو ترقی دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کراچی میں اپنے قیام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔\867\932

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں