عدالت نے ولی بابر اورسابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کافیصلہ سنادیا

ایم کیو ایم کارکن کاظم رضا اور نعمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 3,3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

پیر 30 نومبر 2020 16:35

عدالت نے ولی بابر اورسابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کافیصلہ سنادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی بابر اورسابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کافیصلہ سنا تے ہوئے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو جرمانے اور عمرقید کی سزاسنا دی ہے۔عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ملزمان میں ایم کیو ایم کارکن کاظم رضا اور نعمان شامل ہیں، عدالت نے دونوں ملزمان پر 3،3لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو رینجرز نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے رینجرز انٹروگیشن اور جے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا ۔پولیس کے مطابق نعمت رندھاوا کو 2013 میں ناظم آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا، عدالت نے کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش اور غفران عرف سندھی شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں