بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہوگی، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ، بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری ،استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر 14 نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں