ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کا سہولت کار گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:45

ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کا سہولت کار گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پولیس نے ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے 5اگست کوچکرہ گوٹھ اور ناصر کالونی حملے میں گرنیڈ فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاعات پرسومارجوکھیوگوٹھ کے قریب کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں کا سہولت کارگرفتار کرکے ملزم سے دستی بم اوراسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے 5اگست کوچکرہ گوٹھ اور ناصرکالونی حملے میں ہینڈگرنیڈ فراہم کرنے کااعتراف کرتے ہوئے بتایا دہشت گرد امام بخش عرف ادو نے ناصر کالونی میں اسٹیٹ ایجنسی کودستی بم سے نشانہ بنایا، 5اگست کو ہونیوالے کریکر حملے میں 3شہری زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارسہولت کارعلی رضاجتوئی نے جائیوقوعہ کی تصاویراوروڈیوزبھی لیں ، تصاویرکوسندھوریولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے ذمہ داری قبول کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دہشت گرد امام بخش کو مختلف اوقات میں دستی بم فراہم کرنے کاانکشاف کیا ملزم کی نشاندہی پردیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزم علی رضا کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے جبکہ ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں