سینیٹ الیکشن کے دوران ممبران سندھ اسمبلی کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

موبائل اور دیگر الیکٹرانک کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔ نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2021 15:36

سینیٹ الیکشن کے دوران ممبران سندھ اسمبلی کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2021ء) : سینیٹ الیکشن میں سندھ اسمبلی کے ممبران کے موبائل فون استعمال کر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے ممبران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پولنگ کے موقع پر موبائل اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز پر پابندی عائد ہو گی۔ یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارو ں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نشستوں پر11 امیدوار ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے 7جنرل نشستوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گی، عمومی نشستوں پر محسن عزیز اور شبلی فراز پارٹی امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور تاج محمد آفریدی بھی عمومی نشستوں کے امیدار کے طور پر سینیٹ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر ہمایوں کو پی ٹی آئی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی امیدوار ہوں گی۔ جبکہ اقلیتی نشست پر گردیب سنگھ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی حکمران جماعت میں اختلافات زور پکڑ گئے ہیں جس کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں اور وزرا کو ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں